• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مہران ٹاؤن آتشزدگی کیس، ڈپٹی کمشنر، جی ایم کے الیکٹرک کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ مہران ٹاؤن آتشزدگی کیس میں اہم پیش رفت، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ڈپٹی کمشنر کورنگی سمیت جنرل منیجر کے الیکٹرک کو مقدمے میں نامزد کرنے حکم دیدیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ملزمان کو چارج شیٹ میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 3دن میں ضمنی چالان پیش اور مزید تفتیش جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ تفتیشی حکام ڈپٹی کمشنر اور دیگر کو بچانا چاہتے ہیں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جرم میں بالواسط ذمہ داروں کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ جرم کو روکنے والے ذمہ داران کی ناکامی شریک جرم میں شامل ہوتی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر، جنرل مینیجر ہیڈ آف نیو کنیکشن کے الیکٹرک سوک سینٹر، کے ڈی اے ایکزیکٹیو انجینئر، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا کو کیس میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں انچارج فائر بریگیڈ کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو بھی نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان افسران نے اپنی قانونی ذمہ داری ادا نہیں کی ہے اور غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

تازہ ترین