• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کےNICU میں ہونے کی وجہ قبل از وقت پیدائش ہے، بختاور بھٹو

کراچی(پی پی آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ بتادی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیٹے کی آمد 8نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔

تازہ ترین