• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے، وہاب ریاض

لاہور (جنگ نیوز)ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔ 36سالہ پیسر نے خیال ظاہر کیا کہ اگر پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تودنیاکی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک ایسا فارمیٹ ہے کہ پورا میچ چند گیندوں یا ایک واقعے کے بعد بدل سکتا ہے اورپاکستان اوربھارت کا میچ بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید