• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنگولی کی رمیز سے ملاقات، اے سی سی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ اور بھارتی کر کٹ بورڈ کے سربراہ سابق ٹیسٹ کر کٹر سارو گنگولی کے درمیان دبئی میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گنگولی نے پی سی بی کے چیئر مین کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی جووہ قبول نہ کرسکے۔دونوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بات چیت کی گئی اور ایشین کر کٹ بلاک کو مضبوط بنانے اور فعال کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے بھی جمعرات کو رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔ جے شاہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید