• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی ذیلی کمیٹی، اوور بلنگ کا نوٹس، وزارت کو کھلی کچہریوں کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بجلی کی اوور بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت توانائی کو مسئلے کے حل کیلئے ہر گائوں اور یونین کونسل میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایت کردی جبکہ آڈیٹر جنرل کو تمام ڈسکوز کے ملازمین کی جانب سے ایسٹ ڈکلیئریشن جمع کرائے جانے کی تصدیق کرانے کی ہدایت کی ہے ،کمیٹی نے اے بی سی کیبل کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کر لیں،کنوینر کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل بجلی ملازمین کے ایسٹ ڈکلیئریشن کی تصدیق کریں، ہر ایک کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے ہونگے، سارے ملازمین انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور ایسٹ ڈکلیئریشن دیں، لوگ ٹرانسفر نہیں ہورہے،دس دس بیس بیس سالوں سے ایک ہی جگہ بیٹھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین