• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے ضرورت ہے، مولانا ابرار رحمانی

کراچی(اسٹاف رپوٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماء مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ حضو رﷺ کی ذات گر امی اہل ایمان کیلئے سرچشمہ ہد ایت اور مر کز عشق و محبت ہے، ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام منوڑہ کیماڑی میں لانچوں کے جلوس کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔جلوس میں ڈاکٹر سید عبد اپوہاب قادری، علامہ خلیل الرحمان چشتی،پیر فاروق انور شاہ کاظمی،مفتی بلال قادری،مفتی محمد میاں برکاتی و دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید