• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی، ضیاء عباس

کرا چی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا، عوام پہلے ہی خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، کورونا کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، عوام کے لئے دو قت کی روٹی بھی موجودہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے مشکل بن گئی ہے۔

تازہ ترین