• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا، مائیک ہیزمین


آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں میں پاکستان میں بہت مزہ آیا۔

مائیک ہیزمین نے اپنے چاہنے والوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلی بار پاکستان آنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ مائیک ہیزمین نے قومی ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیے تھے۔

نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل خیبر پختونخوا نے جیتا تھا میچ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین