• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا، اسٹیڈیم کا اسٹینڈ گرگیا

دی ہیگ میں جاری اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے ایک میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین نے ایسا دھما ل ڈالا کہ اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گرگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا حصہ گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ویٹیس کے کھلاڑی اپنےمداحوں کے سامنے جیت کا جشن منارہے تھے جس پر شائقین نے پھرپور داد دیتے ہوئے اس کا جواب دیا کہ اچانک اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گر گیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ویٹیس نےاپنے حریف نیجمی جین کو شکست دی تھی۔

اتوار کے روز کھیلے گئے دیگر میچز میں بارسلونا نے ویلنسیا کو تین۔ایک سے جبکہ رایو ویاکانو نے ایلچے کو 1-2 سے شکست دی۔

تازہ ترین