• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلنسیا کو تین۔ایک سے شکست دیدی، ویلنسیا کی ٹیم ابتدائی برتری کے باوجود بھی میچ میں ناکام رہی۔

 لالیگا لیگ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی جانب سےانسو فیٹی، ڈیپائے اور فلپ کوٹینہو نے گول اسکور کئے جبکہ ویلنسیا کی طرف سے واحد گول یوزے گایا نے کیا۔

فتح کے بعد بارسلونا کی ٹیم لالیگا ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

اتوار کے روز کھیلے گئے دیگر میچز میں رایو ویاکانو نے ایلچے کو 1-2 سے شکست دی جبکہ سیویا نے سیلٹا ویگو کو ایک صفر سے ہرایا اور اوسا سونا نے ویا ریال کو 1-2 سے مات دی۔

تازہ ترین