• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: 5منٹ کی بارش کے بعد 6گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص میں پانچ منٹ کی بارش ہوئی،جبکہ 6گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی،جس سے  شہریوں کی بارش ہونے کی خوشی ماند پڑ گئی۔ میرپورخاص اور اس کے اطراف میں گزشتہ تین ماہ سے  وقفہ وقفہ سے جاری  شدید گرمی  اور بجلی کے بحران کے بعد مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،جو تقریباً 5منٹ تک جاری رہا،باران رحمت کے ساتھ ہی حسب معمول بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،جو 6گھنٹے کے بعد جزوی طور پر بحال ہوسکی اور پھر وقفہ وقفہ سے سپلائی معطل ہوتی رہی، بارش کے بعد شدید حبس میں بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا،یوں بارش کی آمد سے لوگوں کے کھلنے والے چہرے  جلدمرجھا گئے۔
تازہ ترین