• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرا بدن کسی اور وقت جاگتا ہے، دماغ کسی اور وقت۔
آپ کہیں گے، یہ کیا بات ہوئی؟
جناب، یہی سچ ہے۔
میڈیکل سائنس کی بے مثال ترقی کے بعد یہ ممکن ہوگیا ہے۔
کچھ عرصے بعد یہ عام بات ہوگی۔
ہاں تو میں کیا بتارہا تھا؟
میرا بدن کسی اور وقت جاگتا ہے، دماغ کسی اور وقت۔
میرا بدن صبح سویرے بیدار ہوجاتا ہے۔
میں نو بجے دفتر پہنچ جاتا ہوں۔
پانچ بجے تک دفتر میں جانے کیا کام کرتا ہوں۔
چھ بجے دماغ جاگ جاتا ہے۔
پھر میں کلب پہنچ جاتا ہوں
اور گھنٹوں تمبولا کھیلتا رہتا ہوں۔
تازہ ترین