• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میئر،ڈپٹی میئرکے انتخابات ایم کیو ایم کے مستقبل کا تعین کر ینگے

کراچی(سیدمنہاج الرب) آج کراچی میں ہونے والے مئیر اور ڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ  چیئر مین کے انتخابات منگل کو ایم کیو ایم میں قیادت کے حوالے سے سامنے  آ نے والی صورت حال کے بعد انتہائی اہمیت  اختیار کر گئے ہیں،صورت حال دل چسپ  مر حلے میں داخل ہوگئی ہے،بدھ کو ہو نے والے انتخابات ایم کیو ایم کے مستقبل کا تعین بھی کر یں گے ، ایم کیو ایم کے قائد  کی پاکستان مخالف تقریر کے باعث ایم کیو ایم  کے بعض چئیرمین اور یوسی چیئر  مین تذ بذب کا شکار ہیں او ر وہ کسی حتمی فیصلے سے قاصر نظرآرہے ہیں،منگل کو ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر بھر کے یوسی چئیر مین کا اجلاس طلب کیا اور انہیں انتخابی حکمت عملی کے بارے میں بریفننگ دی،اور انہیں متحد رہنے کی ہدایت کی، سیاسی مبصرین کے نزدیک  ایم کیو ایم کے نامز د مئیر وسیم اختر کے لئے  جیت  خاصا کڑ امتحان بن رہی ہے، تو دوسری جانب کراچی کے عوام کی د لچسپی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہےان کو چھ جماعتی  امیدور کرام اللہ وقاسی  سے مقابلہ کرنا ہے جن میں جماعت اسلامی،پی پی، پی ایم ایل (ن)، پی ٹی آئی، جے یو آئی،اور اے این پی شامل ہے،خفیہ رائے شماری سے ہونے والے ان انتخاب میں نتیجہ کے بدلنے کے امکانات ہیں، تاہم عددی اکثریت کے پیش نظر ایم کیو ایم اپنی کامیابی کے لئے پر امید ہے،اوروہ خاصی  پر امید ہے کہ مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں جیت سے شہر کی خدمات کا موقع ہاتھ آنے سے اس کی ساکھ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کسی بھی غیر متوقع نتیجہ سے ایم کیو ایم کوسیا سی  طور پر بڑا دھچکہ بھی پہنچنے کا امکان ہے اور اس کے مستقبل کے بارے میں سوالیہ نشان لگ جائے گا،نائین زیرو کو سیل کئے جانے سے ایم کیو ایم کے کئی یوسی چئیرمین اور وائس چیئر مین کے کارڈ ز  و ہیں  رہ گئے ہیں۔ جس سے ایم کیو ایم کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 
تازہ ترین