• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب بگٹی شہید کی دسویں برسی پرکوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ہڑتال

 کوئٹہ+اندرون بلوچستان(اسٹا ف رپورٹر+نامہ نگاران)سابق گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان اورجے ڈبلیوپی کے سربراہ نواب محمداکبر خان بگٹی شہید کی دسویں برسی  کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں  ہڑتال رہی ، کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،تفصیلات کے مطابق سابقگورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان  نواب اکبر خان بگٹی شہیدکی دسویں برسی  کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی نے ہڑتال کی کال دی تھی جس کی حمایت قوم پرست ودیگرسیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی کی تھی، ہڑتال کی وجہ سے  کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم  رہی ،کسی بھی ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی  ، پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کے اہلکار جگہ جگہ مشتبہ افراد کی تلاشی لیتے رہے ۔ جبکہ اس سلسلے میںآج 27اگست کو  بگٹی ہائوس فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ میںصبح 10 سے شام 5 بجے تک  قرآن خوانی ہوگی اور لنگر تقسیم کیاجائے گا۔ درایں اثناء دوپہر 1بجے  نواب اکبر خان بگٹی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔ جس میں سیاسی و سماجی اور قبائلی شخصیات شرکت کرینگی ،  واضح رہے کہ نواب اکبر خان بگٹی  ایک بہت بڑے سیاسی رہنماء اور قدآورقبائلی شخصیت  تھے ،جو وزیر مملکت، رکن قومی اسمبلی ، گورنراور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدوں پر  فائز رہے، انھو ں نے 1990،میں جمہوری وطن پارٹی کی بنیاد رکھی،انھیں دس سال قبل 26اگست 2006میں کوہلو کے علاقے تراتانی میں  ایک آپریشن کے دوران دیگر ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا درایں اثناء  ڈیرہ مراد جمالی سے نامہ نگا ر کے مطابق نصیرآباد ڈویژن میں بھی  جمہو ر ی وطن پا رٹی کے قائد شہید نو اب اکبر خا ن بگٹی کی دسو یں بر سی انتہا ئی عقید ت واحتر ام کے سا تھ منا ئی گئی اس موقع پر ڈیرہ مراد جما لی ڈ یر ہ اللہ یا ر صحبت پور اوستہ محمد جھل مگسی اور بو لا ن وڈ یر ہ بگٹی میں مکمل شٹر ڈا ؤن اورپہیہ جا م رہا ۔ا س موقع پر سیکو رٹی کے انتہائی سخت  انتطا ما ت کیے گئے تھے جبکہ مختلف علاقوں میں نواب شہید کے عقیدت مندوں کی جانب سے ان کے  ایصا ل ثو اب کے لیے قر آ ن خو انی کی گئی ۔شٹرڈائون اور پہیہ جام کے باعث تمام معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کے لیے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ۔صحبت پور سے نامہ نگار کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر نواب محمد اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کر کے تمام کاروبار بند رکھاجبکہ ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رہی۔ تاہم بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے دکانیںکھلوادیں۔نوشکی سے نامہ نگارکے مطابق نواب اکبرخان بگٹی کی دسویں برسی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر شہرمیں شٹرڈاون ہڑتال رہی تاہم قانون نافذکرنے والے اداروں نے تالے توڑکردکانیں کھول دئیے انجمن تاجران نےزبردستی بازار کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب اکبرخان بگٹی شہید کی دسویں برسی کے موقع پر دکانداروں نے قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے شٹرڈاون ہڑتال کی کال پر دکانیں بند کی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہڑتال کو عوام پر بوجھ قراردیکر متعدددکانوں کے تالے توڑ کرشٹراوپرکرادئیے جس کے بعد بازار میں موجود دکانداروں نے دکان کھول دئیے ۔ڈپٹی کمشنرآفس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاءکرنل شاہدمنظور،ڈپٹی کمشنرشکیل احمدخواجہ خیل اورایس پی نظرجان بلوچ نے کہاکہ کچھ شرپسند عنا صر نے بازارمیںہڑتال کی افوا پھیلا کرتا جربرا دری کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے عوام اور دکانداروں کے تعاون سے ناکام بنایا انجمن تاجران اور عوام نے قانون نافز کرنے والے اداروں سے خوف کی فضاء ختم کرنے کے لیے چند دکانوں کے تالے توڑنے کی گزارش کی تھی جس پر ہم نے دس کے قریب دکانوں کے تالے توڑے جس پر باقی دکانیں عوام اور دکانداروں نے خود کھول کراپنے حب الوطنی اور امن دوستی کا ثبوت دیا انہوں نے کہاکہ ہڑتالوں کی وجہ سب سے زیادہ نقصان غریب عوام اور تاجر برادری کا ہوتا ہے بزور طاقت بازار کو بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیںدینگے عوام کی جان و مال کی حفاظت قانون نافذکرنے والے اداروں کی زمہ داری ہےدرایں اثناءانجمن تاجران نوشکی کے صدر مولوی عبدالواحد ساسولی نے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج ہونے والی ہڑتال کی انجمن تاجران نے نہ حمایت اور نہ ہی مخالفت کی تھی بازار کھولنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پیشگی انجمن تاجران سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اپیل پر بازار میں موجود دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں کھول دیں مگر جو دکاندار شہرمیں موجود نہیں تھے ان کی دکانوں کے تالے توڑ کر شٹراوپر کیےگئے انجمن تاجران نوشکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بازار میں دکانوں کے تالےتوڑنے کی بھرپورمخالفت کرتاہے۔  
تازہ ترین