• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی سے القاعدہ اور داعش کا سرغنہ 6 ساتھیوںسمیت گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوشکی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ اور داعش کے سرغنہ کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا صوبے کے نوجوانوں کے برین واش کر کے تربیت کیلئے افغانستان بھجواتے تھے ۔ اسلحہ ٗتیار بم ٗ گولہ بارود ٗ بم بنانے کے آلا ت قبضے میں لے لئے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی ادارے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور کسی کو بھی صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ بہترین انٹیلی جنس نیٹ ورک کے باعث سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کے ہمراہ گزشتہ روز نوشکی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ اورر داعش کے سرغنہ کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جہادی لیٹریچر ایک تیار دیسی ساختہ بم ،3کلاشنکوف ،5رائفلیں اور40دیسی ساختہ اوربم بنانے والے دیگر آلات برآمدکرلئے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ گرفتار دہشتگرد 2012میں القاعدہ میں شامل ہونے کے بعددہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کیلئے افعانستان چلے گئے اور واپس آ کر القاعدہ اور داعش کیلئے نوجوانوں کے برین واش کر کے انہیں بھی تربیت کیلئے افغانستان بھجواتے تھے انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد نے افغان کےعلاقے شوراوک اورسرلٹ میں تربیت حاصل کرنے سمیت پاکستان میں القاعدہ اورداعش کیلئے بھرتیوں کا جبکہ انہوں نے افغانستان اورشام میں لڑنے کابھی اعتراف کیاہے انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین