• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اب فیصلے کا انتظار اور عدالت پر اعتبار کریں، پرویز رشید

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے تحریک انصاف کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر پر اپنے رد عمل کے اظہار میں کہا ہے کہ تحریک انصاف تو پرانی پٹیشن کی کاپی اٹھا کر عدالت میں چلی گئی اوردرخواست میں وہی پرانے الزامات دہرائے گئے ہیں،درخواست میں25سال پرانے الزامات لگائے گئے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف پوری کوشش کے باوجود وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے ۔ عمران خان نے پانامہ لیکس پر پٹیشن دائر کرنے کا شوق پورا کر لیا،اب عدالتی فیصلے کا بھی انتظار کریں ،حکومت عدالت میں کیس کا جواب دے گی،عمران خان کا ٹارگٹ صرف نواز شریف ہیں ،انھیں پتہ ہے موثر ٹی او آرز بنے تو سب کا احتساب ہو گا۔اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اب عدالت پر اعتماد بھی کریں اور فیصلے کا انتظار بھی کریں۔ پرویز رشید کا کہنا ہے حکومت پی ٹی آئی کی پٹیشن دیکھے گی اور وکیل کے ذریعے جواب دے گی عمران خان ٹی او ارز بنتے دیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے گا تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں ۔ان کا ٹارگٹ نواز شریف ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وہ فیصلہ قبول ہوتا ہے جو ان کے حق میں ہو۔جو تحریک انصاف کے خلاف آ جائے عمران خان ایسے کسی فیصلے کو نہیں مانتے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ عمران خان ایک طرف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر رہے ہیں اور دوسری طرف عدالتوں سے بھی رجوع کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین