• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جنگی جنون، کنٹرول لائن پر 10 ہزار فوجی تعینات کردیے

سرینگر (اے پی پی) بھارت نے دو بریگیڈز پرمشتمل مزید دس ہزار فوجی کنٹرول لائن پر پہنچا دیئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بریگیڈ ہماچل پردیش کے علاقے دھرم شالہ  جبکہ ایک جموں خطے کے علاقے ادھمپور سے مقبوضہ علاقے میں پہنچائی گئی۔اس طرح مقبوضہ وادی میں تین اضافی بریگیڈز کے اہلکاروں کی تعداد 15ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ قبل ازیں مقبوضہ وادی کے جنوبی اضلاع پلوامہ،کولگا م،شوپیاں وغیرہ میں بھارت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کیلئے  حال ہی میں ایک بریگیڈ تعینات کی گئی تھی۔یاد رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ علاقے میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اڑی میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں 17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعدبھارت  پرسخت جنگی جنون سوار ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انتفادہ سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے  اس حملے کاذمہ دارپاکستان کوٹھہرارہا ہے۔
تازہ ترین