• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30ستمبرکادھرناوقت کے ضیاع کے سواکچھ نہیں ہوگا،انجینئرامیرمقام

پشاور،صوابی(کامرس رپورٹر،نمائندہ جنگ) وزیرا عظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے متنی گرڈسٹیشن کادورہ کیاگزشتہ روزمتنی گرڈسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث ناکارہ ہونیوالےپاور ٹرانسفارکامعائنہ کیاانجینئرامیرمقام نے اس موقع پرمتنی عوام کے پرزوزمطالبے پرناکارہ ہونیوالارانسفارمر کو24 گھنٹوں میں لگانے، متنی سب ڈویژن کاپشاورسے متنی تبادلہ کرنے اور2ماہ کے اندراندرمتنی گرڈسٹیشن میں40-MVA ٹرانسفارمر لگانے کی یقین دہانی کرادی جس پرعلاقے کے عوام نے انجینئرامیرمقام کاشکریہ اداکیاانجینئرامیرمقام نے پیسکو چیف کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ متنی گرڈ سٹیشن میں متاثرہ فیڈرزکوہنگامی بنیادوںپربحال کیاجائے تاکہ عوام بجلی کی سہولت سے مستفیدہوسکیں اس موقع پر چیف پیسکو انوارالحق،جی ایم نیازمحمدصوبائی سیکرٹری اطلاعات موسیٰ زئی،صوبائی نائب صدرامان اللہ،ضلع پشاورکے جنرل سیکرٹری حاجی صفت، ممبر ڈسٹرکٹ کونسلررحم دلنواز،ناظم ٹائون فور ہارون صفت،صوبائی جائنٹ سیکرٹری رئیس خان اچر،ارباب حیدرسیف الرحمان، ارشدقریشی اورشرافت علی بھی موجودتھےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں عوام کوکبھی تنہانہیں چھوڑینگے،ہم دوسروںکی طرح صرف تنقیددرتنقید کے راگ نہیں الاپتے بلکہ عملی کام کرکے دکھاتے ہیں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے حکمران نے عوامی خدمت کوبالائے طاق رکھ صرف دھرنوںاورالزام تراشی کی روش کواپنایا،عوام نے انہیںیہ مینڈیٹ سڑکوںپرنکلنے کیلئے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کیلئے دیاتھا مگر انہوںنے آج عوام کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیاجس کابدلہ عوام2018میں لینگےانہوں نے کہاکہ 30ستمبرکادھرنابھی صرف اورصرف وقت کے ضیاع کے سواکچھ نہیں ہوگا۔ دریں اثناء صوابی میںن لیگ کے ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان کے حجرہ میں میڈیا کی نمائندوں کے ساتھ گفتگو  کرتے ہوئے امیر مقام نے واضح کر دیا ہے کہ افغان مہاجرین اور ہم ایک لوگ ہے ہم افغان مہاجرین کی با عزت واپسی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پہلے ہی ہدایت جاری کی تھی کہ افغان مہاجرین کے ساتھ سختی نہ کی جائے بلکہ ان کے ساتھ نرمی برتی جائے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں 33سال افغان مہاجرین نے گزارے اس دوران پاکستانی عوام نے ان کی خدمت کی اور آخر تک خدمت کر تے رہیں گے حکومت اس کی باعزت واپسی چاہتی ہے اور کسی صورت ان کی بے عزتی نہیں ہوگی انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی قتل عام کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میاں محمد نواز شریف نے اپنے امریکہ کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر کے قوم کے اُمنگوں کی ترجمانی کی بھارت نے کشمیر میں کمشریوں پر مظالم کا بازار گرم رکھا ہے جس کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بہتر انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حق میں ہے فاٹا کے قبائل اور خیبر پختونخوا کے پختون ایک لوگ ہے ان کی اپنی روایات اور ثقافت ہے حکومت کی تشکیل کر دہ کمیشن میں بھی فاٹا کو کے پی کے میں ضم کر نے کے بارے میں تجویز دی ہے جب کہ فاٹا کے عوام کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی کوئی دہشت گردی ہو جائے تو بھارتی حکومت بلا تحقیق اور بلا جواز اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتے ہیں جب کہ پاکستان ثبوت اور تحقیق کے ساتھ بھارت جو کارروائیاں پاکستان میں کر رہا ہے پیش کر تے ہیں ۔
تازہ ترین