• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدمحمود شیخ بلدیہ عظمیٰ کے فنانشل ایڈوائزر مقرر آفاق مرزا کا تبادلہ،محکمہ بلدیات بھیجدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے گریڈ 19 کے افسرخالدمحمود شیخ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا فنانشل ایڈوائزر مقرر کردیااس طرح آفاق مرزاجن کا تعلق سندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈ سے ہے ان سے یہ چارج واپس لے لیا گیا ہے آفاق مرزا جو کہ طویل عرصے سے مختلف پوسٹوں پر کے ایم سی میں تعینات رہے ہیں انہیں محکمہ بلدیات سندھ واپس بھیج دیا گیا ہے کیونکہ کچھ عرصہ قبل کے ایم سی محکمہ فنانس میں ڈائریکٹرپلاننگ کا چارج بھی ان سے لے لیا گیا تھا بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل محکمہ فنانس میں دو سینئر افسران جن میں وہ خودبھی شامل ہیں تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعدحکومت نے کارروائی کی ہے جبکہ دوسرے افسر سینئر ڈائریکٹر اکاؤنٹس ریحان خان کے بھی محکمہ فنانس سے تبادلے کا امکان ہے کیونکہ یہاں گریڈ20 کی خالی آسامی پر سینئر افسر عبدالجبار بھٹی کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے خالد محمودشیخ اس سے قبل بھی کے ایم سی میں فنانشل ایڈوائزر تعینا ت رہ چکے ہیں دیکھنا ہوگا کہ وہ محکمہ فنانس جس کی کارکردگی کچھ عرصے زوال پذیر ہے اور بعض افسران جو کئی سالوں سے مختلف عہدوں پر براجمان ہیں ان سے کام لینے میں کس حدتک کامیاب ہو تے ہیں واضح رہے کہ کے ایم سی محکمہ فنانس کے بارے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیگر سینئرافسران اور ڈائریکٹرز کے شدید تحفظات ہیں بعض کا کہنا ہے کہ افسران کے ایک گروپ نے ہی فنانشل ایڈوائزر آفاق مرزا کا تبادلہ کروایا ہے۔
تازہ ترین