• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یو تھ فیسٹیول2016 میں دوسرے دن پینٹنگ اورتصاویرکی نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ ”کراچی یو تھ فیسٹیول2016 ‘ کے دوسرے دن پینٹنگ وتصاویرکی نمائش میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کو پسند کیا اورطلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام سے ان کو بہت زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے، آرٹس کونسل کے اے سی آڈیٹوریم 2 میں تھیٹر ورکشاپ منعقد ہوئی، اس کے بعد تھیٹر کے آڈیشنز شروع ہوگئے،جس میں فیسٹیول میں شریک تھیٹر گروپس نے اپنے اپنے تیار کیے ہوئے ڈرامے پیش کئے جن کی بنیاد پر ان کو مقابلے کے اگلے راؤنڈ کیلئے چنا گیا، اے سی آڈیٹوریم میں رقص کے آڈیشنز ہوئے،لان میں کوئزکے آڈیشنز اس موقع پر ضیاءالرحمن ضیاءاور ان کی ٹیم موجود تھی،اوپن ائیر تھیٹر میں گلوکاری کے آڈیشن لئے گئے جبکہ منظر اکبر ہال میں رقص کی ورکشاپ منعقد ہوئی، اوپن ائیرتھیٹر میں گلوکاری کی ورکشاپ ہوئی ، رات کو فیوژن کو کانسرٹ ہوا،جو نوجوانوں نے بہت پسند کیا،اس موقع پرچیئرمین یوتھ فیسٹیول محمداحمد شاہ اور اراکین گورننگ باڈی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین