• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو،سالانہ انٹرنیشنل سرکل آف لائٹ فیسٹیول،عمارت پر پروجیکشن کا عالمی ریکارڈ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کےدارلحکومت ماسکو میں چھٹے سالانہ انٹرنیشنل سرکل آف لائٹ فیسٹیول کی رعنائیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جہاں شہر کے تاریخی سینٹرز اور دیگر عمارتوں کو متحرک اور حرکت کرنے والی تصا ویر سمیت خوبصورت رنگوں سے سجایا جارہا ہے۔اس موقع پر ماسکو کی لینڈ مارک بلڈنگ’ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی‘ کو بھی خوبصورت آرٹ اور رنگوں سے سجایا گیا اور اس عمارت پر دنیا کی سب سے بڑی پروجیکشن کرکے ناصرف عالمی ریکارڈ قائم کرلیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔آرٹ اور لائٹ پروجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتراج نظر آیا وہیں، وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پروجیکشن اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔واضح رہے گزشتہ روز شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں ہر رات بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لائٹ پروجیکشن کی جائے گی۔
تازہ ترین