• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر فضل الحق کی اہلیہ کے انتقال پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت

ہالا (نامہ نگار)پنجاب وسندھ کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں حضرت میاں اعجازاحمد ہجویری داتا گنج بخش لاہور،پیر اظہر حسین گیلانی ناروال،پیر ضیاء الدین شاہ کروڑ پکا،پیر زاہد حسین شاہ فیصل آباد،سیدحضرت غلام خطیب الدین فرید پاک پٹن،حضرت پیراسد رضائی،پیر خاوربخش چشتی،سیدعبداللہ شاہ لکیاری،سید ہاشم شاہ چشتی اور دیگر کے علاوہ (مسلم لیگ ن) رابطہ کمیٹی سندھ کے صدر مخدوم عطا حسین، اختر بھنبھرو،مصری انڑفتح محمد ڈاہری،عارف خان، پی،پی رہنما گل محمد جکھرانی، پیریا سرپیرزادہ، اعجاز جکھرانی، ذوالفقارشاہ،سید الہیار شاہ ، مخدوم احمد سعید الزماں، مخدوم عمارحیدر، سردارخان محمد،محمد خان نوحانی ،جی، ایم،سید کے پوتےسندھ یونائٹڈ پارٹی کے رہنما سید زین شاہ، سمیت ملک بھر سے عسکری و حکومتی شخصیات سیاسی، مذہبی، سماجی، رہنماوٗں،زمینداروں اور معززین وشہریوں کی بڑی تعداد نے معروف بزرگ وروحانی پیشواءپیرفضل الحق شاہ راشدی سے ان کی اہلیہ اور سابق تعلقہ ناظم پیر انعام اللہ شاہ راشدی، محبوب شاہ پیربابو،پیر انورالدین شاہ،محمد کریم سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔
تازہ ترین