• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے بنیادی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے، وسیم قائم خانی

کھپرو (نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی کھپرو کا تعارفی اجلاس چئیرمین محمد وسیم قائم خانی کی زیر صدارت  ہوا ۔جس میں تمام کونسلروں نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چئیرمین علی حیدر ہنگورجو، اور ٹاؤن آفیسر غلام رسول سیال بھی موجود تھے ۔چئیرمین محمد وسیم قائم خانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھپرو شہر کے عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو منتخب کیا ہے اس لئے شہریوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت وصفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں  پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں میں توسیع کے لئے حکومت سندھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے 27کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔اس منصوبے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔چئیرمین محمد وسیم قائم خانی نے ٹاؤن کمیٹی کھپرو کے عملے کو سختی سے ہدایت کی ؤہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر عملے اور فرائض میں غفلت برتنےوالوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل کو بلا امتیازحل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہر میں جلد ہی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں اور صحافیوں سے ہفتہ صفائی مہم میں بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین