• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برلن (نیوز ڈیسک) ہیمبرک فٹبال کلب نے کوچ برونو لیباڈیا کو برطرف کردیا۔ وہ رواں سیزن جرمن فٹبال میں برطرف کئے جانے والے دوسرے کوچ بنے۔ ٹیم کی لگاتار چوتھی شکست پر ٹیم انتظامیہ نے ان کی فوری چھٹی کا اعلان اتوار کو کردیا۔ لیباڈانے اپریل2015ء میں دوسری بار ہیمبرگ میں ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔ تاہم دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پر1-0سے شکست ہوگئی تھی۔ ہیمبرگ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈائٹمار بیریسڈ ورفر نے کہا کہ حالیہ نتائج کے بعد ہمارے لئے کوچ کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔
تازہ ترین