• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کٹنگ میں ملوث 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چائنا کٹنگ میں ملوث 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم ۔احتساب عدالت میں 1200 پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث بارہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے چائنہ کٹنگ کی پلاٹوں میں ملوث بارہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے نیب کو ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزمان میں محمد رفیق اکبری بیگم اصغری بیگم و دیگر شامل ہیں۔  واضح رہے چائنہ کٹنگ کے بارہ سو پلاٹوں میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے فرید احمد یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر عطاء عباس اور دیگر کیخلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔جبکہ نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چائنہ کٹنگ کے بارہ سو پلاٹوں میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔
تازہ ترین