• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ اظہار الحسن کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کیخلاف22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے25,25 ہزار زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کیخلاف بائیس اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت کیس کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت پانچ اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے پچیس پچیس ہزار کےذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جبکہ عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کیخلاف تین کیسز کی سماعت پانچ اکتوبر اور دیگر ستائیس کیسز کی سماعت ستائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین