• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت،بینظیر قتل کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت معاملہ تاحال ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر بغیر کسی کارروائی کے 28ستمبر تک ملتوی کر دی، وکیل صفائی ملک جواد خالد نے اس کیس کے آخری گواہ انسپکٹر الیاس کو بیان کیلئے دوبارہ طلب کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوپا رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑی۔ 
تازہ ترین