• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:پسند کی شادی کرنے والی خاتون تھانے پہنچ گئی

ڈگری(نامہ نگار)ڈگری سے چار ماہ قبل پسند کی شادی کر نے والی خاتون تھانے پہنچ گئی ،گائوں کوٹ میر جان محمد کی رہائشی نوجوان لڑکی جینا بنت ویلو میگھواڑ نےاپنے وکیل کی معرفت تھانے پر پہنچ کر دستاویز پیش  کی ۔جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ گلاب نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی اور انھوں نے سامارو میں  اسلام قبول کر لیا تھا جس پر اس کا اسلامی نام ماروی اور اس کے شوہر کا نام غلام حسین رکھا گیا ۔پولیس نے دستاویز کی وصولی کے بعد ماروی کو اس کے شوہر غلام حسین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین