• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف اسمبلی کی قرارداد عوامی امنگوں کی عکاس ہے،نجمی عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں نجمی عالم،ندیم بھٹو اور لطیف مغل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے  بجلی کے صارفین کو ناجائز اضافی بل بھیجنے سمیت دیگر منفی ہتھکنڈوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد کی منظوری  عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے، پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کے الیکٹرک کی نجکاری کی مخالفت کی جبکہ نجکاری کی حمایت کرنے والے بھی آج اپنے کئے پر پشیمان ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ عمومی طور پر وفاق زیادتی کررہا ہے اور جہاں تک کے الیکٹرک کی عوام دشمن ، معیشت دشمن اور ملک دشمن کارستانیوں کا سوال ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے قوم اور مقتدر حلقوں کو اس سے آگاہ کرتی چلی آرہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ساتھ نیپرا بالخصوص چیئرمین نیپرا کا کے الیکٹرک کے صارفین سے  رویہ افسوسناک ہے، اگر نیپرا ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرتا تو کے الیکٹرک کو ہر گز یہ مجال نہ ہوتی کہ وہ کراچی میں بجلی صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ مارتی، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
تازہ ترین