• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کوئٹہ کے تھانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں، جے یو آئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ سٹی حلقہ نمبر 3 یونٹ کے امیر ملک ہاشم کاکڑ، جنرل سیکرٹری ملک نثاراحمد خان ترین، نائب امیر حاجی محمداشرف، نائب امیر حافظ احسان مجاہد مالیات سیکرٹری محمداشرف کاکڑ، اطلاعات سیکرٹری نقیب اللہ خان، پریس سیکرٹری محمدشاکر درانی، ملک عبدالعزیز ملیزئی، ملک اسدخان ترین ملیزئی، ملک ملانواب خان ملیزئی، عدنان ملیزئی اور دیگر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے تھانوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جن کا فقدان ہے جس سے پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہاکہ سٹی تھانہ اور قائدآباد تھانہ گوالمنڈی تھانہ میں کام سست روی کا شکار ہے جس کا صوبائی حکومت نوٹس لے انہوں نے کہاکہ سٹی تھانہ قائدآباد تھانہ پولیس عملہ، عمارت کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے انہوں نےکہا کہ آئی جی پولیس تھانوں کی عمارت کی گنجائش میں کمی اور دیگر ضروریات کے فقدان کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین