• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاز کی سرکاری خریداری جلدممکن بنائی جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بہادر خان مشوانی نے  بیان میں کہا ہے کہ پیاز کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہےاور اس وجہ سے کاشتکار خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں ۔چاغی خاران نوشکی گریشہ نال وڈھ کردگاپ پنجپائی کانک مستونگ اغبرگ و دیگر علاقوں میں ہزاروںبوریاں پیاز کھیتوں میں گل سڑ رہا ہے۔اس سلسلے میں ارباب اختیار کی خاموشی قابل افسوس ہے۔پاسکو کے ذریعےخریداری کو ممکن بنائیں بصورت دیگرزمیندارایکشن کمیٹی کی ایک کال پر زمیندار سڑکوں پر نکل آئیں گے۔لہٰذا حکومت زمینداروں کا یہ مسئلہ  جلد حل کرے۔  
تازہ ترین