• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میری بیٹی نے بی ایس بائیوکیمسٹری ایک مقامی یونیورسٹی سے کیا ہے اور آگے وہ ایم بی اے کرنا چاہتی ہے اُس کو ایم بی اے کس فیلڈ میں کرنا چاہئے؟ ہم لوگ اس کو اپنی ہی فیلڈ میں ماسٹرز کرنے کا کہہ رہے ہیں ،برائے کرم بتائیں کیا بہتر رہے گا ان دونوں میں سے؟ اگر جاب کرے تو کسی اچھی فارماسیوٹیکل کمپنی میں،کسی لیب میں یا کہیں اور؟ (فرحان جمیل۔کراچی)
ج۔میں آپ کی بیٹی کو اس اسٹیج پر ایم بی اے کرنے کا بالکل بھی مشورہ نہیں دونگا اور مجھے اُمید ہے ان کے پاس ابھی ورکنگ ایکسپیرنس بھی نہیں ہو گا،البتہ میں یہ کہونگا کہ وہ کہیں جاب یا انٹرنشپ تلاش کریںخواہ وہ پیڈ یا ان پیڈ ہی ہو کسی فارماسیوٹیکل لیب،اسپتال کی لیب یا کہیں اس سے متعلقہ جگہ اور وہاں پر کم از کم ایک سال کام کریں،اُس کے بعد ایم ایس سی بائیوکیمسٹری ریسرچ کے ساتھ بائیو نینوٹیکنالوجی،بائیو فزکس، اسٹرکچرل بائیولوجی میں سے کسی بھی ایک سبجیکٹ ایریامیں کریں،یہ آپ کی بیٹی کے لئے کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔
س۔سر میں نے الیکٹرونکس میں ڈپلومہ کیا ہے اور آئل اینڈ گیس کی کمپنی میں جاب کر رہا ہوں،میں اب مزید پڑھنا چاہتا ہوں اور میری دلچسپی ماس کمیونیکیشن کرنے میں ہے،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ میرے حق میں کیا بہتر رہے گا؟ (ابو بکر افضل۔سیالکوٹ)
ج۔سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ مشورہ دونگا کہ آپ اپنی فیلڈ تبدیل نہ کریں کیونکہ آپ کے ایریا کے آئل اینڈ گیس میں بے تحاشہ مواقع موجود ہیں،اپنی ہی اسپیشلٹی میں رہ کر آپ جیو انفارمیٹکس کر سکتے ہیں جو بنیادی طور پر آئی ٹی اور جیولوجی کا مجموعہ ہے،اگر آپ ماس کمیونیکیشن کریں تو آپ کو وہ تمام مواقع شاید میسر نہ ہوں جو آپ کی اپنی فیلڈ میں رہ کر آپ کو کیرئیر میں مددگار ثابت ہوں۔
س۔سر میں نے ایم کیٹ پاس کر لیا ہے اور میرا ایگریگیٹ 90.18 بن رہا ہے،مجھے آگے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں داخلہ لینا چاہئے یا اپنے ہوم ٹاؤن میں رہ کر راولپنڈی میڈیکل کالج میں؟ایک لڑکی ہونے کے ناطے مجھے کیا کرنا چاہئے میری برائے کرم رہنمائی فرمائیں(فاطمہ درانی۔راولپنڈی)
ج۔میڈیکل کی تعلیم باقی مضامین اور ڈگریوں سے خاصی مختلف ہے کیونکہ اس میں آپ کو مکمل توجہ اور ٹائم دینا ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تمام سہولتیں آپ کو تب ہی مل سکتی ہیں جب آپ اپنے گھر کے قریب ہوںاور میں آپ کو یہی مشورہ دونگا کہ آپ ایسے کالج\ یونیورسٹی کا انتخاب کریں جو آپ کے قریب ہو۔
س۔سر میں نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 83% نمبرز حاصل کئے ہیں اور بیچلرز انٹرنیشنل ریلیشنز میں کرنا چاہتی ہوں،برائے کرم مجھے بتائیں کہ انٹرنٹیشنل ریلیشنز کا پاکستان میں کیا ا سکوپ ہے اور کن فیلڈز میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں؟ (آمنہ جبار۔لاہور)
ج۔بیٹا میں آپ کو یہ مشورہ دونگا کہ آپ اپنی ہی فیلڈ میں ڈگری کریںمیرا مطلب بائیولوجی جو کہ سیلولر بائیولوجی،مائیکروبائیولوجی یا بائیو کیمسٹری ہو سکتی ہے،البتہ اگر آپ اپنی فیلڈ مکمل طور پر ہی بدلنا چاہتی ہیں تو آپ صر ف انٹرنیشنل ریلیشنز تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ کمبائن کریں جرنلزم اور انٹرنیشنل ریلیشنز کو جو آپ کے لئےمیڈیا کی فیلڈ میں کیریئر کے مواقع بڑھائے گا۔


.
تازہ ترین