• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے، سینیٹر عبدالقیوم

لندن (جنگ نیوز) دفاعی پیداوار کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان کشمیر سمیت متعدد فلیش پوائنٹ سے عالمی امن کو خطرہ ہے جہاں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ ان کے انسانی حقوق کہاں ہیں، یہ وہ سوال ہے جو کشمیر کے متاثرین اقوام متحدہ سے پوچھتے ہیں۔ انہوں نے ’’دی ان اینڈ آئوٹ‘‘ نیول اینڈ ملٹری کلب لندن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام تنازعات دور کرانے کے اپنے بنیادی کردار کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہے،70سال گزر چکے تاہم مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مخصوص عملدرٓآمد دہرے معیار کا مظہر ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ ان کو17اکتوبر کو ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورم ڈنر میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی جہاں لارڈ لوتھین گیسٹ آف آنر تھے۔ فورم میں سینیٹر عبدالقیوم کی آرا کو سراہا اور کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔
تازہ ترین