| |
Home Page
پیر 25 محرم الحرام 1439ھ 16 اکتوبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
قومی ڈس ا یبلڈ کرکٹ ٹیم کو شکست

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں منعقدہ آ ئی سی سی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ہاتھوں 21رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کولین فلین نے شاندار آل رائونڈ کھیل پیش کرتے ہوئے 76رنز بنانے کے علاوہ 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔ انگلینڈ نے 5وکٹوں پر 176رنزبنائے۔ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم 8وکٹوں پر 149رنز بناسکی۔