• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب کاچینی عملےسےپولیس کےغلط برتاؤپر کاسخت نوٹس

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)توانائی منصوبوں پر آلات کی چوری اور مقامی پولیس کےچینی عملےسےغلط برتاؤ کی شکایات اورفوری انفارمیشن فراہم نہ کرنے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ   پنجاب  نےسخت نوٹس لیتےہوئے صوبےبھر کے آر پی اوز، سی پی اوزسمیت ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔جس میں کہاگیاہے کہ صوبےبھر میں جن پراجیکٹس پر چینی شہری کام کررہے ہیں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس اوپی اورہدایات پہلےسے ہی جاری کی جاچکی ہیں تاہم پراجیکٹس پر آلات کی چوری سمیت مقامی پولیس اورچینی شہریوں میں کشیدگی،مس کنڈکٹ کے واقعات سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مطلع نہیں کیاجاتاجس سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو اعلیٰ حکام کے سامنے شرمندگی کاسامناکرناپڑتاہےجبکہ ان واقعات کی اطلاعات بغیر اجازت اور چین آف کمانڈ کو نظراندازکرتے ہوئےدوسروں کو دی جاتی ہے۔ جس سےسرکاری امورمیں رکاوٹ پیداہوتی ہےلہٰذا اس حوالے سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسی کسی بھی صورتحال یاواقعےکی فوری اطلاع سب سے پہلے ہوم ڈیپارٹمنٹ کودی جائے جبکہ انرجی ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے فوکل ڈیپارٹمنٹ ہونےکے ناطےبروقت مطلع کئےجانےکویقینی بنائے۔
تازہ ترین