• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور3:غیر قانونی بلڈ بینک سیل ، 4افراد گرفتار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر نے غیر قانونی انتقال خون کا کاروبار کرنے والے بلڈ بینکوں  کے خلاف چھاپے مار کر 4افراد کو گرفتار جبکہ 3بلڈ بینکوں کو سربمہر کر دیا ہے۔یہ چھاپے حساس اداروں کی رپورٹ پر مارے گئے تھے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں غیر قانونی بلڈ بینکس پر چھاپوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی بہاول پوراور متعلقہ لائسنس کے بغیر کام کرنے والے غیر قانونی بلڈ بینکوں سے بڑے پیمانے پر غیر محفوظ انتقال خون کے شواہد ملے۔چھاپوں کے دوران بلڈ بینکوں سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی نقد رقم، بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی جعلی مہریں اور انتقال خون میں استعمال ہونے والے غیر معیاری کینولا، برائینولا وغیر ہ برآمد کئے گئے۔چھاپوں کے دوران 51غیر محفوظ شدہ خون کی بوتلیں جو درجہ حرارت کی احتیاط کے بغیر عام ڈبوں میں رکھی ہوئی تھیں اورجن پر تاریخ میعاد یا خون دینے کی تاریخ درج نہ تھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ٹیم نے بلڈ پرنٹس کی برآمدگی کے بعد ان کو معائنہ کے لئے لیبارٹری کو بھجوا دیا ہے جبکہ بلڈ بینکس المنہاج تھیلیسیمیاسنٹر، دعا تھیلیسیمیا سنٹر، الرحمت بلڈ بینک کو سربمہر کر کے ان کے مالکان کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں۔ 
تازہ ترین