| |
Home Page
جمعہ 27 صفر المظفر 1439ھ 17 نومبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
چین سے وابستگی اور امریکا سے دور ی ضروری ہے،فلپائنی صدر

Todays Print

منیلا( جنگ نیوز) فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ اُن کا ملک چین سے وابستگی استوار کرے گا کیونکہ امریکا سے دوری ضروری ہے،یہ بات انہوں نے ڡچین کے دورے کے دوران کہی ، چین اور فلپائن کے صدور نے بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت پر پائے جانے والے تنازع کو مذاکراتی عمل سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا، چینی صدر شی جن پنگ نے فلپائنی صدر کے دورے کو ایک سنگ میل قرار دیا ہے،ان کے ہمراہ دو سو فلپائنی کارباری حضرات بھی ہیں۔ ڈوٹیرٹے کے وزیر تجارت کے مطابق چین کے ساتھ ساڑھے 13 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ اسی دورے میں فلپائنی صدر نے روس کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔