• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوک ہڑتالی کیمپ میں وکلا کاڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) کراچی پریس کلب پر86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے 34ویں دن ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سیشن کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ کے وکلاء امجد ایڈووکیٹ، غلام مصطفی عبداللہ ایڈووکیٹ اورمحمد اقبال بلوچ ایڈووکیٹ پر مشتمل وفدنے شرکت کی، اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلاامتیاز جان، مال، عزت و آبرو کا تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ڈاکٹر عافیہ بھی مکمل آئینی تحفظ کی حقدار ہے۔
تازہ ترین