• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکسمبرگ اوپن : مونیکا نکولیسکو نے فائنل میں میدان مار لیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) لکسمبرگ اوپن میں ہفتے کو ہونے والے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹیووا کو شکست سے کر لکسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میںسنگلز کا ٹا ئٹل اپنے نام کر لیا ۔ مونیکا نکولیسکو نے پیٹرا کیوٹیووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4،6-0سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ۔اس سے قبل ٹورنامنٹ میں ہونے والے سنگلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹیووا نے امریکا کی لورین ڈیوس کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-5،6-3سے شکست دی تھی ۔ جبکہ مونیکا نکولیسکو نے نیدر لینڈ کی کیکی برٹنز کو بھی اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-3سے ہرایا۔جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کا فائنل میں آمنا سامنا ہوا ۔ ٹورنامنٹ میں ڈبلز کےفائنل مقابلے میں کیکی برٹنز اور جوہانا لارسن کی جوڑی نے مونیکا نکولیسکو اور پیٹریشیا ٹگ کی جوڑی کو 4-6،7-5اور 11-9سے شکست دے کر فائنل کا ٹائٹل جیت لیا ۔ اس سے قبل سیمی فائنل مقابلوں میں مونیکا نکولیسکو اور پیٹریشیا ٹگ کی جوڑی نے جوسلین رائے اور اینا اسمتھ کی جوڑی کو 0-6، 6-4اور 10-8سے زیر کیا ۔ جبکہ کیکی نرٹنز اور جوہانا لارسن کی جوڑی نے میڈیسن برینجل اور نکولا گیوائر کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-2سے شکست دی ۔
تازہ ترین