• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، شینن گیبریل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے28 سالہ فاسٹ بولر شینن گیبریل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے کے لئے21ٹیسٹ میچوں کا انتظار کرنا پڑا۔کوشش کروں گا کہ اس کارکردگی کو برقرار رکھوں۔ہفتے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی فٹنس پر بہت محنت کررہا ہوں اور مکمل فٹ ہونے کے بعد اب اپنی رفتا ر پر بھی کام کررہا ہوں۔گیبریل نے کہا کہ پنک اور لال دونوں گیندوں پر اماراتی وکٹوں سے کوئی مدد نہیں مل رہی تھی۔میں نے درست جگہ گیند کرانے کی کوشش کی اور مجھے اس میں کامیابی ملی۔گیبریل کا تعلق ٹرینڈاڈ سے ہے انہوں نےابتدائی21ٹیسٹ میں چالیس وکٹ حاصل کئے تھے۔ 
تازہ ترین