• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
احمدآباد (اے پی پی) میزبان بھارت اور ایران کی ٹیمیں کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ بھارت نے تھائی لینڈ اور ایران نے جنوبی کوریا کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ایران نے جنوبی کوریا کو زبردست مقابلے کے بعد 28-22 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان بھارت نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 73-20 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ عالمی ٹائٹل کیلئے اتوار کو بھارت کو ایران کا چیلنج درپیش ہو گا۔
تازہ ترین