• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو ؛ مختلف علاقوں میں سوئی گیس ٹیم کا چھاپہ

جامشورو (نامہ نگار) سوئی سدرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر نارتھ نثار احمد شیخ، ریجنل منیجر عبدالرشید لغاری کی ہدایات پر زونل منیجر ایاز جکھرانی ،ڈپٹی منیجر ڈسٹری بیوشن صداقت علی سمون ،سب زونل منیجر اعجاز مغل نے اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ جامشورو تھانے کی حدود میں واقع شورا گوٹھ اور پیر باجدی شریف جام شورو میں اچانک چھاپے مارکر سوئی گیس کی مین لائن میں نصب چھ کلپ برآمد کرکے 80گھروں میں غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے۔ اچانک کارروائی کرنے کے دوران شورا گوٹھ میں نامعلوم افراد نے سوئی گیس کی ٹیم پر پتھرائو کیا۔ اس موقع پرسوئی گیس کے ریجنل منیجر عبدالرشید لغاری نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کے وہ گیس کی چوری کرنے سے گریز کریں گیس کی چوری کرنے کے باعث علاقے میں گیس کا پریشر کم ہوجاتاہے انھوں نے کہا کہ گیس کی چوری کرنے پر گھریلو افراد پر  چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔ انھوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ گیس کا کنکشن حاصل کرنے کے لئے جام شورو سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رابطہ کریں ۔
تازہ ترین