• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کو خطرہ ہوا تو مزاحمت کریں گے، عمران کو کہاگیا ہے اکیلے لڑو، امپائر کی انگلی اٹھے گی، پیپلز پارٹی

کراچی‘حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی تقریر ان کی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ لگتا ہے خانہ بدوشوں نے سفر کی ٹھان لی ہے اور نون لیگ گرین سگنل کے بجائے ریڈ سگنل پر ہی دوڑ لگا دے گی‘ نون لیگ کے وزراءپر احتجاج اور دھرنے کا خوف حاوی ہونے لگا ہے‘ وزیراعظم کی وضاحتیں اور وزرا کے بیانات لرزتے ایوان کے ترجمان ہیں‘ وزراء کے پاس صبر اور تحمل نام کی کوئی چیز نہیں ۔حیدرآبادسے بیورو رپورٹ کے مطابق سرکٹ ہاؤس سے ملحقہ مندر میں ہندو برادری کے میلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیوکاکہناتھاکہ  عمران خان عوامی طاقت پر نہیں بلکہ کسی غیبی طاقت کے بھروسے پر اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں اور وہ پہلے کی طرح اب بھی امپائر کی انگلی اٹھنے کے منتظر نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین