• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے،کشمیری وپاکستانی رہنما

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)کشمیری وپاکستانی رہنمائوں ظفر اللہ راٹھور، سابق سفارت کار صفدر ملک، سماجی و کمیونٹی رہنما میاں نعیم نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اوران پر امریکہ،برطانیہ اوراقوام متحدہ کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے ۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران رہنما ظفر راٹھور نے کہاکہ حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ برہانی وانی اوردیگر شہدائے کشمیر کاخون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور اب کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کا طلب گار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو مسلمانوں کا خون منہ کو لگا ہوا ہے، وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تباہی کا ذمہ دار ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر جرات کامظاہرہ کیا ہے ، ہم مقبوضہ وادی کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ میاں نعیم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی اورکشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ہے تاہم اس مقصد کے حصول کے اتحاد ضروری ہے۔
تازہ ترین