• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالف ہیں، منور رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان دھرنے دے کر پاک چین اقتصادی راہداری کی سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں۔ 2014ء میں عمران خان کے دھرنے کے سبب چین کی سرمایہ کاری ایک سال تک ملتوی رہی ہے خطے میں موجود بعض  قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالف ہیں اور انہوں نے اس عظیم منصوبے کو جس سے پاکستان   ترقی کی راہ پر گامزن ہو  پائے گا روکنے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں، عمران خان کے دھرنے کا فیصلہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی جواز نہیں بچتا کہ عمران خان اسلام آباد میں دھرنا دیں۔ 
تازہ ترین