• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والے میچ ملک کے دوسرے شہروں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ دونوں شہروں میں احتجاجی کال کے باعث ان میچوں کو پشاور ، ملتان ، فیصل آباد اور ایبٹ آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے میچ جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گروانڈ، مرغزار گرائونڈ میں ہونا تھے، پی سی بی نے بعض ناگزیر وجوہات پر انہیں دوسرے شہروں میں منتقل کردیا ہے۔ پی سی بی یہ میچز شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔سوئی سدرن اور حبیب کا میچ 28اکتوبر سے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 29 اکتوبر سےسوئی ناردرن اورکے آر ایل کا میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اورنیشنل بینک اور پی آئی اے کا میچ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین