• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا صوبہ کے مالیاتی حقوق کے حصول کیلئے گرینڈ اے پی سی بلانے کا اعلان

پشاور( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے صوبہ کے مالیاتی حقوق کے حصول کیلئے آئندہ ہفتہ گرینڈ اے پی سی بلانے کا اعلان کرتے ہوئے نومبر میں انٹرا یوتھ الیکشن کے ذریعے 50ہزار عہدیدار منتخب کرانے اور اپریل میں نوجوانوں کا ملین کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق اور سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاح انہوں نے کہاکہ اضاخیل اجتماع عام سے ثابت ہوا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،لاکھوں مردو خواتین کے کامیاب اجتماع پر صوبہ کے عوام اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا  کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک کروڑ افراد تک دعوت پہنچانے ،پوری تنظیم کو متحرک کرنے اور لاکھوں افراد کو جمع کرنے کے تمام اہداف حاصل کیے،اس میں عوام اور میڈیا اور اور ناظم اجتماع صابر حسین اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مرد و خواتین کو جمع کرکے ہم نے ثابت کیا کہ جماعت اسلامی اس صوبہ کی سب سے مقبول اور منظم جماعت ہے اوراس کے پاس بہترین انتظامی صلاحیت موجود ہے جس کا مظاہرہ پوری دنیا نے اضاخیل کے شہر انقلاب بسانے پر دیکھ لیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی سطح پر گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس میں پارلیمنٹ میں موجود اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوںکو دعوت دی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان ا س کے کوآرڈی نیٹر ہوں گے اور تمام جماعتوں کے رہنمائوں سے مل کر وقت اور جگہ کا تعین کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس اے پی سی میں مالیاتی اور آئینی حقوق کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں گے اور اگر تمام جماعتیں متفق ہوتی ہیں تو اسمبلیوں سے استعفیٰ میں ہم سب سے آگے ہوں گے۔ 
تازہ ترین