• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میںبے قاعدگیوں کا ذمہ دار نہیں، سابق چیئرمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین قادر بخش رند نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے پر ذاکر شاہ تعینات ہیں جن کے پاس اسپیشل سیکرٹری تعلیم کا بھی عہدہ ہے اس دوران ہونے والی بے قاعدگیوں کا ذمہ دار میں نہیں۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اُوپر نیب کا کوئی کیس نہیں لہٰذا نیب مجھے کیوں سوالنامہ بھیجے گا، میرا معاملہ 2011ء میں نیب سے کلیئر ہو چکا ہے اور اس وقت میں ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ہوں اور 5فیصد سے زائد فیس وصول کرنے والے اداروں کیخلاف کارروائی کر رہا ہوں۔
تازہ ترین