• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی محنت اور جانفشانی سے انجام دیں ، عبدالروف

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی محنت اور جانفشانی سے انجام دیں اور عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔نئے بھرتی ہونے والے آڈیٹر آف لوکل فنڈ آڈٹ کی تربیتی دورہ کے دوران ملاقات میں ڈی سی او سیالکوٹ کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آڈٹ گوجرانوالہ عبدالروف، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عمر شیر، ٹی ایم او ظفر قریشی اور آڈیٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے نئے بھرتے ہونے والے آڈیٹرلوکل فنڈ آڈٹ سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ فیلڈ میں جاکر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو مثبت استعمال کریں گے اور ادارے کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہونگے ۔
تازہ ترین