• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر،مزید5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، تعداد121ہوگئی

 اسلام کوٹ (رپورٹ:۔عبدالغنی بجیر) تھر میں ڈینگی کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ،مزید 5۔افراد کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ۔مجموعی تعداد 121 ہوگئی ۔انتظامیہ نے خاص اقدامات نہیں کئے۔تفصیلات کے مطابق:۔تھر پارکرمیں ڈینگی کی پھیلی ہوئی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔اسلام کوٹ میں مزید 5۔افراد کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس میں گاؤں واؤڑو کا ایک بچہ چھگن،گاؤں مونھتار کی بچی زبیدہ،گاؤں لبو کی خاتون حسنہ،گاؤں ساجوانی کا بھادرو ،گاؤں جیئندو درس کا نریش شامل ہیں ۔محکمہ صحت نے مذکورہ دیہاتوں سمیت متاثرہ علاقے میں ڈینگی سے بچاؤ کے خا ص اقدامات نہیں کئے ہیں ۔تھرپارکر کے مکینوں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ تھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے ڈینگی پر قابو پایا جائے۔
تازہ ترین